سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، امید ہے مڈل آرڈر اس میچ میں بہتر پرفارم کرے گا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے نئے لڑکوں کو موقع دے رہے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔
Get Pakistani Girls’ WhatsApp Numbers for Friendship in 2022!