پی ایم اے کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ جاری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں مہمان خصوصی ہیں۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 24 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس اور 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

تقریب میں 20 ویں لیڈی کورس اورپانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس کے علاوہ چارخواتین سمیت 20 انٹرنیشنل کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

بہترین کارکردگی پر 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹ کو اعزازی شمشیردی جائےگی جبکہ طلائی تمغہ 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے نمبر 2کیڈٹ کو دیا جائےگا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ممالک کےبہترین کیڈٹ کودیاجائےگا۔ اعلیٰ سول و فوجی حکام سمیت غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی تقریب میں شریک ہیں۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment