
مقبوضہ کشمیر میں پانچ افراد کے خلاف کالے قانون ’یو اے پی اے‘ کے تحت مقدمہ درج
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پانچ افراد کے خلاف کالے قانون ’یو اے پی اے‘ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع پونچھ میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قابض انتظامیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’یو اے پی اے‘ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت محمد آزاد، قمر الدین، وجاہت، کمال الدین اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی پولیس ان افراد کو 28 ستمبر کو پونچھ قصبے کے پریڈ پارک میں دیسی ساختہ بم کی برآمدگی سے متعلق جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔
How to Claim the Most Benefit Out of your Wibe Auto Insurance