
امریکا کی اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت
واشنگٹن: امریکا نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ایک نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے وہاں کا سفر کرتے ہوئے سخت احتیاط برتیں۔
رپورٹ کے مطابق ایڈوائزری میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں انڈین ٹریول ایڈوائزری کی سطح کو 1 سے 4 کے پیمانے پر کم کر کے 2 کر دیا ہے۔
ٹریول ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ریب تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہیں جس کا ارتکاب سیاحتی اور دیگر مقامات پر کیا جا رہا ہے۔
How to Claim the Most Benefit Out of your Wibe Auto Insurance