مصر کے حکام نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں سوئز کینال کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اعداد و شمار نے انکشاف کیا ہے کہ نہر سویز کی آمدنی اس سال کی تیسری سہ ماہی میں سال بہ سال 23.5 فیصد بڑھ کر 2.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جمعہ کو مصری وزیر اعظم کے انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، اگست کے مہینے کے دوران آمدنی میں غیر معمولی چھلانگ سے اس اضافے کی تائید ہوتی ہے جس نے 744.8 ملین ڈالرز کا تاریخی ریکارڈ بنایا۔
انفارمیش سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک 6,252 بحری جہازوں نے سوئز نہر کو عبور کیا، جن کا کل خالص پے لوڈ 372.7 ملین ٹن تھا۔
ستمبر کے دوران آمدنی تقریباً 22 فیصد بڑھ کر 683.2 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔
اس عرصے کے دوران دونوں سمتوں سے 2,000 سے زائد جہازوں نے سوئز نہر کو عبور کیا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1,856 جہازوں نے سوئز نہر کو عبور کیا تھا۔
سوئز نہر سے گزرنے والے لوڈ کا کل خالص پے لوڈ 120 ملین ٹن تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال ستمبر کے دوران 112 ملین ٹن تھا، جو کہ 7.1 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
How to Claim the Most Benefit Out of your Wibe Auto Insurance