فیس بک میں صارفین کی سہولت کیلئے کون سا نیا اضافہ کیا جا رہا ہے؟

 آج ہم آپکو بتائیں گے کہ فیس بک میں صارفین کی سہولت کیلئے کون سا نیا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ‘شو مور’ اور ‘شو لیس’ نامی 2 بٹن متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ بٹن فیڈ پر موجود پوسٹس کے نیچے نظر آئیں گے۔

کسی پوسٹ میں شو مور یا شو لیس میں سے کسی پر کلک کرنے پر اس طرح کا مواد زیادہ یا کم نظر آنے لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک آئی ڈی ہیک ہونے کا خطرہ، کیسے بچا جائے؟

کمپنی نے بتایا کہ اس سے صارفین کو موقع ملے گا کہ وہ ایسے مواد کا انتخاب کرسکیں جو وہ اس پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں، فیڈ رینکنگ کے لیے مزید ذرائع صارفین کو فراہم کیے جارہے ہیں اور اے آئی سسٹمز کو زیادہ اسمارٹ بنایا جارہا ہے۔

یہ بٹن انفرادی پوسٹس میں تھری ڈاٹ مینیو اور فیڈ پریفرینس سیٹنگز میں بھی موجود ہوں گے جبکہ جلد ریلز میں بھی ان کا اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سے مسابقت؛ فیس بک اور انسٹاگرام کی آمدن میں ریکارڈ کمی

واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے اس سے پہلے بھی فیس بک اور انسٹاگرام میں اس طرح کے مختلف فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں۔

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment