سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی سے مستقبل کے لیڈر نکلیں گے۔
‘نمل میں نوجوانوں کو بہترین تعلیم مل رہی ہے’
انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے عدل وانصاف قائم کیاگیا تھا، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، زندگی میں جس نے بھی بڑے کام کیے ہیں وہ آزاد ہوتا ہے، آزاد انسان اوپر جاتا ہے اقبال کا شاہین آزاد ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نمل میں نوجوانوں کو بہترین تعلیم مل رہی ہے، اللہ پوچھے گا کہ جو میں نے تم کو دیا اس کا تم نے کیا کیا۔ نمل کے طلبہ میرٹ پر آئے ہیں، نوجوانوں کو معیاری تعلیم کا موقع ملا ہے۔
‘پاکستان میں پی ایچ ڈی والوں کو نوکریاں نہیں ملتی’
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایچ ڈی والوں کو نوکریاں نہیں ملتی، جو آپ کو تعلیم مل رہی ہے اس کی ڈیمانڈ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کمپیوٹرسائنس میں گریجویشن کے بعد نوکری مل جاتی ہے، آپ کو سنہری تعلیم کا موقع ملا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے، جس معاشرے میں انصاف ہوتا وہ آزاد ہوتا ہے۔