
66 بچوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کی کھانسی و بخار کی دوا مضر صحت قرار
بھارت میں تیار ہونے والی کھانسی و بخار کی دوا کو عالمی ادارہ صحت نے مضر صحت قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچے بھارت میں تیار ہونے والا کھانسی و بخار کا شربت پی کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بھارتی دواؤں کو مضر صحت قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ان دواؤں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں ڈائیتھلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائکول کی مقدار بہت زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ڈائیتھلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائکول کی مقدار کا زیادہ ہونا پیٹ میں درد، اسہال، قے، سر میں درد اور جگر میں نقصان کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بھارت میں تیار ہونے والا کھانسی و بخار کا یہ شربت گیمبیا کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں بھی بھیجا گیا ہے یا نہیں۔
How to Claim the Most Benefit Out of your Wibe Auto Insurance