عمران خان نے عید میلاد النبی بھر پور مذہبی عقیدت سے منانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جشن عید میلاد النبی بھر پور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی ہدایت دی۔
عمران خان نے کہا کہ مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا ، ہماری کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ سرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، حضور پاک ﷺ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
اجلاس میں اسد عمر، نور الحق قادری ، علی نواز اعوان، فیصل جاوید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔