نومبر میں تمام مرحلے آئین وقانون کے مطابق عبور ہونگے، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نومبر میں تمام مرحلے آئین وقانون کے مطابق عبور ہونگے۔

خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، پوری قوم آرمی چیف کے بیان کو تسلیم کرتی ہے انکے ساتھ ہیں۔

‘ہم آئین اور قانون کے مطابق ہاتھ ڈالیں گے’

انہوں نے کہا کہ آڈیولیک کے بعد سازش بے نقاب ہوگئی، ہم آئین اور قانون کے مطابق ہاتھ ڈالیں گے، جھوٹ کوسچ ثابت کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد سائفر کا بھانڈا پھوٹ گیا، ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

‘الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے’

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے ذریعے چوروں، ڈاکوؤں کو حکومت سے ہٹایا، شکایت ہوتی ہے کہ ہم ہاتھ کیوں نہیں ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نومبر کے مہینے کی وجہ سے پریشان ہیں، نومبر میں تمام مرحلے آئین وقانون کے مطابق عبور ہونگے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment