ادارے سیاسی مداخلت سے بالاتر ہونے چاہیے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ادارے سیاسی مداخلت سے بالاتر ہونے چاہیے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علمائے کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ماہ ربیع الاول منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھی سیرت طیبہ پر اجتماعات کروا رہی ہے، بارہ ربیع الاول کو اسلام آباد میں عالمی کانفرنس ہو گی۔

‘سیاسی جماعتوں نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے زیادہ توجہ نہیں دی’

طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری قوم سیلاب زدگان کی مدد کرے، تمام سیاسی جماعتوں کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے دورے صرف وزیر اعظم یا آرمی چیف کی ذمہ داری نہیں، سیاسی جماعتوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے زیادہ توجہ نہیں دی۔

‘خواجہ سرا مظلوم ترین طبقہ ہے’

انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون کے حوالے سے وزیر قانون نے ترامیم پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، خواجہ سرا مظلوم ترین طبقہ ہے، خواجہ سرا کی آڑ میں ہم جنس پرستی جیسا شر پھیلنے نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس بل کو دیکھ رہی ہے, اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بل کی کبھی بھی حمایت نہیں کی۔

‘سیاسی قائدین کی ایک دوسرے کیخلاف غیرمہذب گفتگو افسوسناک ہے’

طاہر اشرفی نے کہا کہ سیاسی قائدین کی ایک دوسرے کے خلاف غیر مہذب گفتگو افسوسناک ہے، عرب دنیا کے پاکستان کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کو اتنا اہم نہیں سمجھتا کہ ان پر بات کروں، حکومتوں کو چاہیے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، ادارے سیاسی مداخلت سے بالاتر ہونے چاہیے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف بھی ہمیں کئی شکایات موصول ہوئی، ہمیشہ تعصب اور انتقام سے بالاتر ہو کر کام کیا۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment