وفاقی کابینہ کا حساس ڈیٹا بھارتی کمپنی کی رسائی میں؟؟

ای کابینہ کے لیے بھارتی سافٹ وئیر کے استعمال کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایم پورٹل کی ناکامی کے بعد وزارت آئی ٹی کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی، وفاقی کابینہ کا حساس ڈیٹا بھارتی کمپنی کی رسائی تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ای کابینہ کے لیے بھارتی سافٹ وئیرکے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کابینہ کے ای ٹیبلٹ میں بھارتی سافٹ وئیر استعمال کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ٹی بی نے بھارتی کمپنی سے ایم ڈی ایم سافٹ ویئر خریدا۔ بھارتی سافٹ ویئر ٹیبلٹ کے مائیک اور کیمرہ تک رسائی رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی سافٹ ویئر کے استعمال کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔  وزیراعظم کے نوٹس پر وزارت آئی ٹی کی دوڑیں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے پر فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزارتِ آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی سافٹ وئیر کے حوالے سے ستمبر میں ابتدائی رپورٹ ملی۔ وزارت آئی ٹی نے بھارت سافٹ وئیر سے متعلق رپورٹ وزیراعظم آفس بھیجوا دی ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید معلومات وزیر اعظم  آفس دے سکتا ہے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment