ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پارٹی رہنماؤں سے حلف برداری کی تقریب میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خطاب کیا۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے جس کے لئے حقیقی آزادی مارچ ملک کے لئے انتہا ئی ضروری ہے ۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے لئے جب کال دوں اپ نے باہر نکلنا ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے اس موقع ہر ارکان سے حلف بھی لیا جبکہ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حلف نامہ پڑھا اور عمران خان سمیت پارٹی کی تمام قیادت اور تنظیمی عہدیداران نے حلف اٹھا یا۔

 

حلف کے مطابق ملک کے ائین کی سر بلندی ،ملک کی سالمیت کے لئے حقیقی آزادی مارچ کے جہاد میں شرکت اور کسی قربانی سے دریغ نہئں کیا جائے گا۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment