پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے پر لندن کے لئے روانہ ہوگئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز آج صبح جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ روانہ ہوئی ہیں جہاں انہوں نے لندن جانے کے لئے ٹکٹ بک کروائی۔
مریم نواز کی لندن روانگی
جاتی امرا سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ#BOLNews #BreakingNews #PMLN #MaryamNawaz pic.twitter.com/58hAhLCM0O— BOL Network (@BOLNETWORK) October 5, 2022
مریم نواز اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئیں اور ان کا طیارہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔
یہ قطر ایئرویز کی پرواز QR-629 پر دوحہ کے راستے لندن کے لیے بک کیا گیا تھا۔
اس موقع پر مریم نواز کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔
مریم نواز نجی ایئرلائن کے ذریعے آج لندن روانہ ہوں گئی ہیں جہاں وہ ایک ماہ قیام کرینگی اور 6 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گی۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہورہا تھا کہ کب لندن جاؤں، میں اپنے والد سے تین سال سے نہیں ملی ہوں۔
دوسری جانب کپٹن (ر) صفدر نے لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز تین سال بعد لندن جا رہی ہیں ، وہ اپنی والدہ مرحومہ کے انتقال کے بعد پہلی بار بھائیوں کو ملے گی لیکن میں لندن ابھی نہیں جا رہا مجھ پر چھبیس مقدمات ہے، اپنے اوپر تمام مقدمات کا سامنا کرونگا ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے لئے ظلم کو برداشت کیا ہے، مسلم لیگ پر حکومت کی ذمہ داری آئی ہیں اور کوشش ہے احسن طریقے سے نبھائے گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت میں بہتری آئے گی۔
کپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ دوہزار سترہ میں پارلیمنٹ میں کہا تھا اگر دوہزار اٹھارہ کا الیکشن چوری ہوا تو ڈالر دو سو روپےسےاوپرجائےگا۔