آرمی چیف کا دوسری 3 سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دوسری 3 سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران آرمی چیف کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے میں شرکت کی گئی ہے۔

 

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے میں شرکت کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کرلیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مضبوط معیشت کےبغیرقوم اپنےاہداف حاصل نہیں کرسکےگی اور نہ کوئی سفارتکاری ہوسکتی ہے تاہم بیمار معیشت بحال کرنا تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

ظہرانے کے بعد آرمی چیف امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کے لیے پینٹاگون گئے جہاں انہوں نےسیکرٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈآسٹن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حمایت پر امریکی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے عالمی شراکت داروں کی مدد ناگزیر ہوگی۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment