کچرے سے بجلی بنانا سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنانا سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں امتیاز شیخ کو بریفنگ دی گئی کہ کچرے سے بجلی بنانے کے دو پاور پلانٹس آٸندہ سال کے آخر تک پیداوار شروع کردیں گے، دونوں پاور پلانٹس کی پیداوری استطاعت 50،50 میگاواٹ ہے جبکہ دونوں پاور پلانٹس کی فزیبلٹی اور دیگر ضابطے کی کاروائی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کا سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے اس منصوبے سے شہر کا کچرا کار آمد انداز میں ٹھکانے لگایا جا سکے گا۔

اس موقع پر انہوں نے دونوں کمپنیوں کو اپنے کام کی رفتار کو مذید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کوشش کریں کہ دونوں پلانٹس اپنی مقررہ مدت میں فعال ہوسکیں۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment