پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب تحریک کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، پاکستان اس پوزیشن پر آچکا ہے کہ خوف کا بت توڑا جائے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اب تحریک کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے، ہم جیل جانے گولی کھانے کے لئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی، قوم تیار ہو جائے ہم تیار ہیں، حکومت نے جو کرنا ہے کر لے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کارروائی بکواس اور گھٹیا کھیل ہے، آڈیوز لیک سے معاشرہ تباہ ہو گا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مذاکرات تو مرنے کے بعد ہی ختم ہوتے ہیں۔