مظفرآباد ایوان میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس چوہدری انوار الحق کی صدارت میں شروع ہوا ۔
مظفرآباد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی فہیم ربانی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان پر حملہ کیا گیا۔
بعدازاں اسپیکر اسمبلی نے راجہ فاروق حیدر خان نے کو اپنے چیمبر میں مدعو کر لیا جس کے بعد اجلاس کو کل تک ملتوی کر دیا گیا۔