پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، آج پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور اور سیکرٹری جنرلز کا اجلاس منعقد ہو گا۔
ان چھ ماہ میں ملک کی معیشت تباہ ہوگئ 1100 ارب روپے کا NRO ان ڈاکوؤں نے خود کو دے دیا، اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا اور اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے میڈیا اور سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد اور سنسر شپ اس نظام کا تحفہ ہے جدوجہد واحد جواب ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 3, 2022
‘جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے، ہمیں اس بدترین فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی، ان چھ ماہ میں ملک کی معیشت تباہ ہوگئی، 1100 ارب روپے کا این آر او ان ڈاکوؤں نے خود کو دے دیا۔
‘جدوجہد واحد جواب ہے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا، اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میڈیا اور سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد اور سنسر شپ اس نظام کا تحفہ ہے جدوجہد واحد جواب ہے۔
لانگ مارچ سے متعلق حتمی مشاورت کا آغاز، چیئرمین تحریک انصاف نے اہم اجلاس بلالیا
لانگ مارچ سے متعلق حتمی مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اہم اجلاس آج بلالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی فائنل کال کی تیاریاں زور و شور پر ہیں تاہم چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کی میٹنگ بلا لی ہے۔
اجلاس کے دوران چئیرمین تحریک انصاف تمام عہدیداران کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے جبکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی فائنل کال پر حتمی مشاورت ہوگی۔
اسکے علاوہ لانگ مارچ کی پلاننگ پر مختلف آپشنز پر مزید غور کیا جائے گا کہ لانگ مارچ کہاں سے شروع ہوگا اور بتایا جائیگا کہ عمران خان کیا کرنے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے حتمی مشاورت کا آغاز آج سے ہوگا تاہم اس حوالے سے ہائیکورٹ کی پیشی کے بعد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔