بین الاقوامی اور ڈومیسٹک فلائٹس میں ماسک کی پابندی ختم

ملک میں کورونا وباء کے کیسز میں کمی کے بعد بین الاقوامی اور ڈومیسٹک فلائٹس میں ماسک کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اس حوالے سے ںوثم جاری کر کے تمام ایئرلاینز کو آگاہ کردیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کے دوران مسافروں کو فیس ماسک نہیں پہننا پڑے گا۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد ریکارڈ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 10 ہزار 371 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کورونا وائرس کے مزید 39 کیسز سامنے آئے۔

این آئی ایچ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا خاتمہ؟ عالمی ادارہ صحت نے بڑی خوشخبری سنادی

کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ اب نظر آنے لگا ہے، ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر صورتحال میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کے خطرات کو مول لیں گے جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment