سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتےہیں۔
سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتےہیں۔عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سےحکمرانوں کوکچھ نہیں ملےگا۔اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے2ہفتوں سےبلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے اُسےسندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 2, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے ، اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔
پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائےگا۔عوام کےمسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سےنہیں۔اکتوبر اہم ہے15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلےہوجائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 2, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوار ہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر اہم ہے جبکہ 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔