کیا آپ واٹس ایپ کے نئے بہترین فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے رواں برس اگست میں اپنے صارفین کے لیے ایک بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اس فیچرکی سب سے خاص بات یہ ہے یہ اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپس کو خاموشی سے چھوڑ سکتے ہیں اور اس کا علم گروپ ایڈمن کے علاوہ کسی اور کو نہیں ہوگا۔

یہ حیرت انگیز فیچراب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ فیچرایسےبڑے واٹس ایپس گروپس کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوگا جس میں میسجز کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ میں اس گروپ کی چیٹ ونڈو میں جائیں جسےچھوڑنا چاہتے ہیں۔

چیٹ ونڈو اوپن کرنے کے بعد اوپر گروپ کے نام پر کلک کریں اور انفو پیج پر نیچے اسکرول کرکے ایگزٹ گروپ کے آپشن کا انتخاب کریں اور بس۔

ایسا کرنے سے گروپ چھوڑنے کا علم ایڈمن کے سوا کسی اور کو نہیں ہوگا، البتہ گروپ کے دیگر اراکین گروپ کی تفصیلات کے پیج میں جاکر اس بارے میں جان سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیچر اسی وقت کار آمد ثابت ہوگا جب آپ کے فون میں واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن موجود ہوگا، اگر نیا ورژن نہیں ہوگا تو آپ کے  گروپ چھوڑنے پر اس کا علم تمام گروپ ممبر کو ہوجائے گا، جیسے ماضی میں ہواکرتا تھا۔

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment