وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی وزارت خزانہ میں ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی وزارت خزانہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ معاشی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
چینی سفیر نے سینٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
زیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔