افغان دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز کے اندر دھماکے سے طالبات سمیت 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کابل میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش بم حملے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان طالبات شامل ہیں۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے ہوا جب طلباء یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔
جاں بحق افراد زخمیوں کی بڑی تعداد کو قریب میں واقع علی جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
علی جناح اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے 23 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے تاہم مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یہ افغان دارالحکومت میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی تازہ ترین علامت ہے۔
How to Claim the Most Benefit Out of your Wibe Auto Insurance