کرکٹر اعظم خان نے عاطف اسلم کا کون سا گانا گایا؟

فائل فوٹو

پاکستان کے جارحانہ بیٹر اعظم خان نے بلے کے بعد گٹار تھام لیا، ان کا یہ انداز بھی مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔

اعظم خان نے گلوکار عاطف اسلم کا گانا گا کر مداحوں کو خوش کردیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

اعظم خان کی آواز اور گٹار پلے کرنے کی صلاحیت کو ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں اعظم خان کیریبیئن پریمئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اعظم خان نے لیگ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر سب کو حیران کردیا تھا۔انہوں نے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے تھے۔اس اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

Get Pakistani Girls’ WhatsApp Numbers for Friendship in 2022!

Leave a Comment