اب عمران خان کا کھیل ختم ہو چکا ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اب عمران خان کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پاکستان کے دشمن ہیں اور وہ پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیرا ہیں، عمران خان شاتر دماغ اور بڑے چال باز شخص ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی حوس میں ہر حد تک جا سکتے ہیں، انہوں نے پاکستان کی 23 کروڑ عوام کو اپنے مفادات کے لیے نشانے پر رکھا ہوا ہے، جھوٹ پر جھوٹ گھڑ کر معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے ليکن ان کو اس پر کوئی ندامت نہیں، وہ کہتے ہیں کہ سائیفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں، عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کے خلاف ایف آئی آر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کبھی امریکا کے خلاف باتیں کرتے ہیں تو کبھی ان کے سامنے منتیں کرتے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل، بلوم برگ جیسے کئی عالمی ادارے عمران خان کی کرپشن کی نشاندہی کر چکے ہیں، ان کی مہم جوئی دراصل اپنے کرتوت چھپانے کے لیے ہے، عوام کی آنکھیں کھل گئی ہیں، اب وہ نوجوانوں کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ رکوانے کی کوششیں کامیاب نہ ہونے پر خان صاحب ساتھیوں سے رنجیدہ ہیں، عمران خان نے اب ریاست مدینہ اور نیا پاکستان کے الفاظ کہنا بند کر دیے ہیں، انہوں نے جو کھیلنا تھا وہ کھیل چکے، اب قومی سلامتی کے اداروں اور ریاستی اداروں کو اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

 

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment