پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نسیم شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں‘۔
سعودی سفیر نے نسیم شاہ کی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کی تصویر بھی شیئر کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ سیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ میڈیکل پینل ان کی نگرانی کررہا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
Get Pakistani Girls’ WhatsApp Numbers for Friendship in 2022!