آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے نوتزئین شدہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نوتزئین شدہ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کرتے ہوئے گراونڈ کی تزئین و آرائش کے لیے راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شہر میں کرکٹرز کو سہولتیں فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرکٹ گراؤنڈ کو ضرروریات کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جسے راولپنڈی اور اسلام آباد کے طالبعلم استعمال کر سکیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ سہولت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے رجحان کو تقویت دے گی۔