ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اتنے قابل ہیں کہ انہوں نے ہماری معیشت کو کسی قابل نہیں چھوڑا۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار بہت قابل انسان ہیں، اس قابل آدمی کو کابل چھوڑنا چاہیے تاکہ ہماری معیشت کسی قابل ہو سکے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں نے ملز کیس میں اس قابل شخص کے بہت قابل قدر کارنامے بیان کئے، اسحاق ڈار اس قدر قابل ہے کہ اس نے پاکستانی عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو اپاہج کر دیا اور ہر پاکستانی اسحاق ڈار کے کرتوتوں کا قرض اتار رہا ہے، امپورٹڈ حکومت مفرور اسحاق ڈار کو اس لئے واپس لائی ہے تاکہ پیسہ بنا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے کے بعد اسحاق ڈالر ملک سے دم دبا کر بھاگ جائے گا، نااہل لیگ اور اس کے حواری ملک لوٹتے ہیں اور مال ہضم کرنے کے لئے مفرور ہو جاتے ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام جانتی ہے کہ ان بھگوڑے لیڈروں کو کیسے الیکشن کے میدان میں جوتے مارنے ہیں۔