چین اور پاکستان کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے، چینی وزارت خارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب سے سیلاب آیا ہے، چین نے ضرورت کے وقت اپنے حقیقی دوست اور بھائی کی طرح پاکستان کی مدد کو آگے بڑھایا ہے، چینی حکومت نے 400 ملین RMB مالیت کی انسانی امداد فراہم کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کی سول سوسائٹی نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کی ہے، ہم پاکستانی عوام کی سیلاب پر قابو پانے اور جلد از جلد گھروں کی تعمیر نو کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے۔

وانگ وین بن نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین پاک تعاون پر بلا جواز تنقید کے بجائے، امریکہ بھی پاکستانی عوام کے لیے حقیقی اور فائدہ مند کچھ کر سکتا ہے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment