بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 500 سے زائد اسکول متاثر ہوچکے ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے 5 سو 74 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 11 سو 21 کلاس رومز ، 188 چار دیواری اور امتحانی مراکز 24 تباہ ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں 20 دفاتر اور 2 سو64 واش رومز بھی تباہ ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان تربت ، صحبت پور ، سراب ، خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں تاحال متاثر ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ صحبت پور میں 37 اسکول اور 1سو 3 کمرے تباہ ہوئے ہیں۔