صدرمملکت عارف علوی نے سینیٹراسحاق ڈارسے وفاقی وزیرکا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدرعارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین شریک تھے۔
حلف برداری کے بعد ایوان صدر میں وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار نے صدرعارف علوی سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت نےاسحاق ڈار کو دوبارہ وزیر خزانہ بننے پر مبارکباد دی۔