شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں کئے گئے جرائم کا اقبال جرم کر لیا، شہباز گل

شہباز گل نے کہا ہے کہشہباز شریف نے آڈیو لیکس میں کئے گئے جرائم کا اقبال جرم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پوری قوم سے میری درخواست ہے کہ وہ جھولیاں اٹھا کر دعا کرے کہ ڈالر واپس 100 روپے پر آجائے،شہباز شریف تجربہ کاروں کے معاشی پلان کو تجربے کار سمجھنے والوں کو بھی سلام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تو شہباز شریف پر ترس آتا ہے، بھتیجی عوام کے سامنے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر ان کے فیصلے کی مخالفت کرتی رہی جبکہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے لئے مریم نے اصرار کیا، چچا سے ہیلتھ کارڈ بند کروا کر غریبوں سے بد دعائیں دلوائیں اور انہیں کہیں کا نہ چھوڑا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں کئے گئے جرائم کا اقبال جرم کر لیا اور ساتھ کچھ نئے جھوٹ بھی بول دیئے کہ مریم صفدر نے کوئی سفارش نہیں کی جبکہ قوم ان کی اور ان کے سیکرٹری کی زبانی سفارش اور کرپشن کی ساری کہانی سن چکی ہے، اب اس کے بعد کسی تحقیق کی ضرورت نہیں رہی، 62/63 کے تحت نااہلی کی جائے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment