مشین کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور اکثر مشین میں چھوٹی چھوٹی خرابیاں بھی ہوتی رہتی ہیں۔
ان خرابیوں کو صحیح کروانے کیلئے کسی کاریگر کو بلانا پڑتا ہے یا کسی دکان پر لے کر جانا پڑتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھر میں کیسے مشین کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔
سلائی کرتے ہوئے اکثر دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ مشین کا دھاگہ بہت زیادہ کسا ہوا ہوتا ہے یا پھر بہت ڈھیلا تو اس کو صحیح کرنے کیلئے آپ نے بس دھاگے کو چیک کرنا ہے۔
اکثر سلائی کرتے ہوئے ایسا بھی ہوتا ہے کہ کپڑے پر سلوٹیں بن جاتی ہیں اور دھاگے کا گچھا بھی بن جاتا ہے تو اس کو صحیح کرنے کیلئے آپ نے پیچ کَس کی مدد سے مشین میں سلائی کی جگہ پر لگا ہوا اُسکا پیر کھولنا ہے۔
اس کے بعد پٹری پر لگے ہوئے 2 پیچ بھی کھول لیں، اب آپ جس سوراخ میں سوئی ڈالی جاتی ہے اس پر انگلی لگا کر چیک کریں کہ کچھ چبھنے کا احساس تو نہیں ہو رہا؟
اگر ایسا ہے تو اسے قینچی کے منہ سے صاف کر لیں اور دوبارہ اس کو پیچ لگا کر جوڑ دیں، اسطرح سلائی میں کوئی جھول نہیں آئے گی۔