میرے نوجوان کبھی غلامی نہیں کریں گے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی کی جنگ میں اپنے قوم کو قربان نہیں ہونے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی تقریر کرتا ہوں ایک آواز آنی شروع ہوجاتی ہے، پہلے ڈیزل کی آوازآتی تھی اب میلو کی آواز آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے مستقبل کا لیڈر بننا ہے، ایک لیڈر کے لئے سب سے ضروری ہے وہ لا الہ الا اللہ کو ماننے بھی پھر ملک ترقی کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سارے قوم کو امریکہ کا غلام بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے ہماری خواتین، بچوں اور جوانوں پر آنسو  گیس فائر کئے اور پھر ڈٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے ان کو ناکام کیا۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیری بلوسم شہباز شریف کل ایک مفرور کو واپس ساتھ لے آیا، یہ مفرور ملک سے پیسے چوری کرتا رہا لیکن جب ہماری حکومت آئی تو ان کی کانپے ٹانگنا شروع ہوگئی جس کے بعد یہ مفرر ہوگیا تھا اور اب واپس پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں اور انہوں نے مزید پیسا بنانا ہے، یوتھ وننگ آپ تیاری کرو ہم نے ان سب کو چھپنےکی جگہ نہیں دینی، جب میں کال دونگا تو آپ نے پہنچنا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناءاللہ اب تم چھپنے کی تیاری کرو میرا خطرناک پلان بن چکا ہے، اب جب کال دونگا تو رانا ثناءاللہ کی پولیس بھی ہمیں نہیں روک سکے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب شہباز امریکہ گیا تھا تو کسی نے دیکھا اس نے کیا کہا ؟ کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں چاہتے، امریکی جنگ میں ہمارے بزدل حکمرانوں نے 80 ہزار پاکستانیوں کو قربان کیا، ہم کسی کی جنگ میں اپنے قوم کو قربان نہیں ہونے دینگے۔

حقیقی آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب نے کالج ، یونیورسٹی جانا ہے، یونیورسٹی کالجز میں حقیقی آزادی کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ وقت قریب ہے تیاری کرلیں یہ میرا آخری مارچ ہوگا، مجھے یقین ہے اس کے بعد صاف شفاف الیکشن ہونگے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment