وزیراعظم کا دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر موجود ہیں ۔

اس دوران وزیراعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیلاب سے دادو میں تقریباً تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 37 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم متاثرین کے لئے مزید ٹینٹ دیگر ضروری اشیاء کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جھاکرو میں سیلاب سے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جسکے بعد وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ان سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر گفتگو بھی کریں گے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment