خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے کے 23-2022 کے ترقیاتی منصوبوں کی پہلی سہ ماہی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ریلوے انفراسٹرکچر، ٹریک اور سگنلنگ پراجیکٹس کی پراگرس اور فنڈز کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں ریلوے ٹریک کیساتھ آپٹک فائبر بچھانے بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ریلوے افسران نے وفاقی وزیر سعد رفیق کو کہا کہ ایم ایل ون کی اپگریڈیشن اور سی پیک منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں انہیں ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی تھی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ تجارت کو فروغ دینے اور ریونیو بڑھانے کیلیے تمام پورٹس کی ایویلیوایشن رپورٹ وزارت میں بھجوائی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوئٹہ زاہدان سیکشن کا ٹرن اراؤنڈ ٹائم کم کرنے، سیکشن کا تفصیلی سروے کرنے اور ٹریک کو مزید فٹ کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئٹہ زاہدان فریٹ آپریشن کے لیے ڈیڈیکیشن ٹیم مقرر کی جائے اور سبی ہرنائی سیکشن پر سیلابی نقصانات کی ریپیئر اور نامکمل سیکشن کی جلد از جلد تکمیل کی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سہولت کیلیے، چین سے نئی کوچز کو مقررہ وقت سے پہلے منگوانے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment