قاسم سوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا پاکستان کے مستقبل میں کلیدی کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیات میں اسلام کے ہیروز کی تاریخ پڑھائی جانی چاہیے۔
قاسم سوری نے کہا کہ اسلام کے جن ہیروز نے قربانی دی آج بھی انکا نام زندہ ہے ،57 ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا پاکستان پھیرا ہو بلوچستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں، اگر بلوچستان میں سہولیات اور اچھا نصاب ہو تو نوجوان ترقی کریگا۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اللہ نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے، ہم اشرف المخلوقات ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماء قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 سے 65 فیصد نوجوان ہیں اور نوجوانوں کا پاکستان کے مستقبل و ترقی میں کلیدی کردار ہے۔