پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے اپنی تیاریاں مزید تیز کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لیے، پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیںْ
ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے، آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کر دی ہے، ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750 روپے مقرر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ ہزار اور چالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہو جائے گی، پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہو گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے احتجاج میں ایک دن میں آٹھ ہزار آنسو گیس شیل استعمال ہوئے تھے۔