مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ دینے کا اعلان

مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دوں گا، میں اپنے اس عہدے پر مزید نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ایڈمنسٹریٹر بننے پر منافقین ناخوش تھے، کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہیں کہ کام کیوں ہورہا ہے۔

‘کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی ترقی کرے’

انکا کہنا ہے کہ میں نے بلدیہ عظمیٰ کےنظام کو بدلنے کی کوشش کی، دن دیکھانہ رات، ہمیشہ کام کیا، کے ایم سی کی آمدنی 16کروڑ سے بڑھا کرسوا 3ارب روپے کررہا تھا، کےایم سی ٹیکس کراچی کی بہتری کیلئے تھا، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی ترقی کرے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر سے کچرا اٹھانے کا کام ڈی ایم سیزکا تھا، آج سندھ حکومت کے تعاون سے کچرا اٹھایا جارہا ہے۔

‘ہر چیز کا حل آئین وقانون میں موجود ہے’

ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ عدالت نےکہا ٹیکس کےالیکٹرک کے ذریعے کیوں لگارہے ہیں، کےالیکٹرک اکاؤنٹ میں آنے والے ایک ایک روپے کا آڈٹ ہوتا ہے، عدالت نے کہا ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ ٹھیک ہے، ہرچیزکا حل آئین وقانون میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیےآسان تھا وزیراعظم، وزیراعلیٰ سے پیسوں کا کہتا، مصطفیٰ کمال کے دور میں کے ایم سی ٹیکس 5ہزار روپے تک تھا، وسیم اختر کے دور میں 200 سے 5ہزار ٹیکس لیا جاتا تھا۔

‘بلدیہ عظمیٰ کراچی ریلیف دے رہی ہے لیکن ان لوگوں کو نظرنہیں آرہا’

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں کو ریلیف دے کر50 سے 200 روپے تک کردیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی ریلیف دے رہی ہے لیکن ان لوگوں کو نظرنہیں آرہا، بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس اداکرتے وقت وفاق سے نہیں پوچھتے اسکے بدلے کیا دوگے، جب بارش کے بعد پانی جمع ہوتا ہے تو وسیم اختر، حافظ نعیم سے نہیں پوچھتے، بارش کا پانی جمع ہونے پربلدیہ عظمیٰ سے پوچھ گچھ کرتے ہیں۔

‘کچھ لوگ چاہتے ہیں دھرنے کی سیاست کو ترجیح دی جائے’

ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ قانون میں ہے ٹیکس لگانے کا حق بلدیہ عظمیٰ کے پاس ہے، جس بلدیہ عظمیٰ کیلئے کہا گیا اختیارات نہیں اسی نے کام کیا، بلدیہ عظمیٰ جو ٹیکس لگاتی ہے اس سے انفرااسٹرکچر کا کام ہوتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں معاملات کو بہتر نہ کیا جائے، کچھ لوگ چاہتے ہیں دھرنے کی سیاست کو ترجیح دی جائے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment