وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ SCO اور UNGA کے دوران عالمی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع صف کے ساتھ ہماری ملاقاتوں کے دوران میری ٹیم اور میں نے پاکستان کو دنیا کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے تیار ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
In our meetings with a wide array of global leaders & other stakeholders during SCO & UNGA, my team and I made an earnest effort to present Pakistan as a credible partner ready to do business with the world. The damage inflicted on our foreign policy needed a healing touch.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 25, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے، دونوں بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کو ان کی محنت اور مدد پر سراہتا ہوں۔
Presenting Pakistan’s case at both the international forums was the result of excellent team work. I particularly appreciate Foreign Minister Bilawal Bhutto, Minister for Information Marriyum Aurangzeb & Minister for Climate Change Sherry Rehman for their hard work & assistance.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 25, 2022