دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کاوشوں سے دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسپورٹس اور سیاست کو علیحدہ ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں اور یہ سب سندھ حکومت کی کاوشوں سے ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی وجہ سے آج غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں اور اس سے ایک مثبت جواب دنیا میں جاتا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ٹیم کے آنے کی وجہ سے روڈ نہیں بنائے جا رہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے لیے بجٹ رکھا تھا ہم  15 ستمبر اوربارشیں روکنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب دیکھنا روڑ بنانا شروع ہوجائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی نے شاید الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں کیا، وہ کہناچاہتے تھے لاہور، پشاور اور اسلام آباد سے کراچی میں کرائم ریشوکم ہے، کچھ چیزوں کو زیادہ ہائی لائٹ کردیا جاتا ہے۔

ایڈمنسٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کے ایم سی نے کچھ گراؤنڈ اپنی تحویل میں لیے ہیں، میں یہ کہتا ہوں کے ایم سی کی تمام پراپرٹی کو محفوظ بنایا جائے جبکہ ان کی ایک فہرست بھی تیار کی جاری ہے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment