اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلہ ہو گیا، اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔
میٹنگ کے دوران نواز شریف نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا ہی ہے تو وزیر اعظم کے ساتھ چلے جائیں۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی بدھ کو نجی پرواز سے پاکستان کی ٹکٹ کنفرم تھی۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے سیلمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچے تھے جس میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق مشاورت کی جانی تھی اور آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی غور کیا جانا تھا۔
تاہم اسحاق ڈار نے گزشتہ روز بدھ کو پاکستان جانے کی تصدیق کی تھی لیکن اسحاق ڈار کی واپسی کا حتمی فیصلہ آج میٹنگ میں ہی ہونا تھا۔
اس دوران نواز شریف کے پرسنل سیکیورٹی گارڈز نے صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارے بھی کیے تھے۔