پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی میں برادر ممالک پیش پیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے اب تک 8 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے انسانی ہمدردی کے تحت امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان سی اے اے نے بھی اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب کی آٹھویں امدادی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔
سی اے اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ سلمان ریلیف کے سربراہ، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج 5 کور کے ایک افسر نے طیارے کا استقبال کیا ہے۔