پاکستان تحریک انصاف کے ر ہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا آفس ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا یہ ہمارے ہاں سائبر سیکیورٹی کے حالات بتاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کا آفس ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا یہ ہمارے ہاں Cyber Security کے حالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً IB کی بہت بڑی ناکامی ہے ظاہر ہے سیاسی معاملات کے علاوہ سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2022
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ظاہر ہے سیاسی معاملات کے علاوہ سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے۔
مبینہ آڈیو لیک، شہباز شریف کے بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب
شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں سرکاری افسر نے شہباز شریف کو مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے داماد راحیل کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے مریم کے داماد کیلئے سرکاری افسر پر دباؤ ڈالا جس پر سرکاری افسر نے کہا کہ سر یہ کام بہت مشکل ہے، پہلے یہ ای سی سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا ، اس پر شدید ردعمل آنے کی توقع ہے، یہ ہمارے گلے پڑجائے گا۔
سرکاری افسر نے کہا کہ مریم نواز شریف نے 2 کام میرے ذمہ لگائے تھے، ایک تو کسی سوسائٹی میں گرڈ اسٹیشن کیلئے کہا تھا وہ تو ہم کررہے ہیں جس پر شہباز شریف نے افسر سے کہا کہ نے کہا کہ وہ تو نیشنل وےمیں ہوجائے گا اسے کروادیں لیکن انڈیا سے مشنری لانا یہ مشکل کام ہے، چپکے سے بھی نہیں کرسکتے ، ای سی سی میں ڈسکس ہوگا تو مسئلہ بنے گا، آپ طریقے سے پہلے انہیں آگاہ کردیں پھر میں انہیں سمجھادوں گا۔