پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرک خیبر پختونخواہ میں عظیم الشان جلسے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ کل بروز اتوار دن 3 بجے میں کرک میں جلسہ عام سے مخاطب ہوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ کرک کے پاکستانیوں سے حقیقی آزادی تحریک کی تیاری سے متعلق گفتگو ہوگی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ ملک کے عوام کو حقیقی طور پر آزاد کروائیں گے۔