صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو احتجاج کی کال دینے کا حق آئین نے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، میں فیصلہ کر سکتا ہوں، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشتی ڈانواڈول ہے، ذمے داری ہماری ہے کشتی کو سہولت دیں، آنے والی حکومت کے لیے مشکلات ہوں گی، معیشت ڈیمانڈ کرتی ہے کہ ایک مینڈیٹ ہو، آج کی حکومت والے بھی کہتے تھے جلد الیکشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں واپس جانا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی والے خود کریں گے، ہمارا کام رہ گیا ہے چار آدمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت گرو یا چار آدمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت کھڑی کر دو۔
عارف علوی نے کہا کہ آگ گھر کو کھا رہی ہے اور ہم حکومتیں گرانے میں مصروف ہیں۔