عالمی بینک نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے لیے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر عالمی بینک نے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کی مدد کیلئے بینک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب صدر عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر لیا ہے۔
اس دوران نائب صدر عالمی بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیر منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔