وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکم دیا تو احتجاج کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہاشم ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد اس وقت بلندی پر ہے بس ان کی کال کا انتظار ہے، ہم پاکستان کی ریاست کے باشندے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خدا ناخواستہ اسلام آباد قبضہ کرنے جارہے ہیں، جیسے انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ایسی سوچ بھی نہ ہے، رانا ثنا اللہ کی گیڈر بھکیاں سب دیکھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے الفاظ پہ شرم آ تی ہے لوگوں کو دہشت زدہ کرنا اس کی روایت ہے، 30 سے 40 لاکھ لوگ پنجاب سے احتجاج میں جانے کے لئے تیار ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ معشیت کی بہتری کے لئے نئے الیکشن کی طرف جانا ہو گا، اس ملک کی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ الیکشن ہوں۔