پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری

قومی ایئرلائن پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے میں مزید ایک ایئر بس 320 طیارے کی بیڑے میں شمولیت ہوگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رواں سال پی آئی اے نے  چار ایربس 320 طیارے حاصل کئے ہیں، جدید ایئربس طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہونگی۔

 ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ تیسرا نیا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ چوتھا طیارہ آیندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا۔

 ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پی آئی اے کے بیڑے میں ایئربس 320  طیاروں کی تعداد 14 ہو جائے گی۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment